1. Home
  2. Blogs
  3. News

جون 13, 2025

tapmad کی سنسنی خیز پیشکش ’’شمشیر‘‘ کی پہلی قسط آج سے اسٹریمنگ پر دستیاب ہوگی

tapmad کی سنسنی خیز پیشکش ’’شمشیر‘‘ کی پہلی قسط آج سے اسٹریمنگ پر دستیاب ہوگی
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
ناظرین کے بے صبری سے انتظار کا وقت ختم ہوا!tapmad کی نئی اور بڑی پیشکش ’’شمشیر‘‘ کی پہلی قسط آج، 13 جون سے باقاعدہ طور پر اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہے۔ ڈرامے کا آفیشل ٹریلر پہلے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا چکا ہے، اور اب اس کی مکمل سیریز کا آغاز ہو چکا ہے، جو ناظرین کو ایک نئی دنیا میں لے جائے گی۔شمشیر ایک ایسی داستان ہے جو طاقت کی ہوس، انتقام کی آگ اور انصاف کی جدوجہد کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کرتی ہے۔ یہ سیریز جذباتی گہرائی، سنسنی خیز مناظر اور شاندار مکالموں سے مزین ہے، جو ناظرین کو مکمل طور پر اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔پاکستان کے قومی کھیل ہاکی پر بنائی گئی ویب سیریز کےمرکزی کرداروں میں فرحان سعید، حریم فاروق، خالد انعم اور بہروز سبزواری شامل ہیں، جن کی جاندار اداکاری پہلے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سیریز کو نینا کاشف اور tapmad نے پروڈیوس کیا ہے، جب کہ تحریر شاہد ڈوگر کی ہے۔ ہدایت کاری شہرزاد شیخ کی ہے، جن کا شمار پاکستان کے کامیاب ہدایت کاروں میں ہوتا ہے۔ ایگزیکٹو پروڈیوسر کے فرائض یاسر پاشا اور ایسوسی ایٹ پروڈیوسر کے طور پر احسن رضا فردوسی شامل ہیں۔اگر آپ رومانس، ڈرامہ، اور سنسنی سے بھرپور کہانیاں پسند کرتے ہیں، تو ’’شمشیر‘‘ آپ کے لیے ہے! اس کی پہلی قسط آج سےtapmad پر دیکھیں اور ایک نئی ڈرامائی دنیا کا حصہ بنیں۔

متعلقہ خبریں