1. Home
  2. Blogs
  3. News

جون 14, 2025

اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا

اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا
ہماری تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے ہمیں واٹس ایپ پر فالو کریں!
WhatsApp
اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے امریکی میڈیا کے صحافی کو ایران کے میزائل حملے کی تل ابیب میں کوریج سے روک دیا۔اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ مذکورہ رپورٹر ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد متاثرہ علاقے کی براہ راست کوریج کرنے کےلیے پہنچا تھا۔فاکس نیوز کا رپورٹر لائیو رپورٹ میں بتا رہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے فوجی ہیڈکوارٹر کریان کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، جسے امریکی پینٹاگون کے برابر سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بعد رپورٹر کو مقام سے ہٹا دیا گیا اور رپورٹنگ نہیں کرنے دی گئی،اس موقع پر اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے صحافی کو وہاں سے لائیو کوریج میں حملے سے ہونے والے نقصانات دکھانے سے روک دیا۔

متعلقہ خبریں